ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لبنانی باشندے کی80کروڑجعلی امریکی ڈالر تقسیم کرنے کی کوشش

لبنانی باشندے کی80کروڑجعلی امریکی ڈالر تقسیم کرنے کی کوشش

Thu, 28 Jul 2016 11:54:33  SO Admin   S.O. News Service

دبئی27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بروکلن کی عدالت نے ایک لبنانی شخص پر جعلی امریکی کرنسی تقسیم کرنے کے منصوبے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی باشندے لوئی ابراہیم حسین نے خفیہ افسران کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایران اور دیگر علاقوں میں ایجنٹوں کے درمیان80کروڑڈالرکی جعلی کرنسی استعمال کرسکتا ہے۔لوئی ابراہیم کو پہلی مرتبہ امریکی عدالت میں گزشتہ جمعے کے روز پیش کیا گیا۔اس کی گرفتاری2014میں ملائیشیا میں عمل میں آئی تھی۔


Share: